• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں 820ملین لوگ غیر معیاری و ناقص غذا استعمال کر رہے ہیں

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ماہرین غذائیات نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں 820ملین لوگ غیر معیاری و ناقص غذا استعمال کر رہے ہیں جن میں سے 672ملین لوگ موٹاپے کا شکار ہیں جبکہ 1.3بلین لوگوں کا وزن بہت زیادہ بڑھ رہا ہے جس کیلئے خوراک کا مسئلہ حل کرنا ہوگا۔ماہرین نے بتایاکہ اس بار عالمی یوم خوراک کا موضوع دنیا سے سال 2030تک بھوک کا خاتمہ ممکن ہے رکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ برائے خوراک و زراعت اس ضمن میں بھر پور اقدامات کر رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ دنیا کی تقریباً 70فیصد آبادی دیہاتوں سے تعلق رکھتی اور زراعت کے پیشہ سے منسلک ہے پاکستان میں بھی باقی ممالک کی طرح زراعت اور لائیو سٹاک پر بہت زیادہ کا م ہو رہا ہے جبکہ بلوچستان میں زمین داری اور مالداری کے فروغ کے لئے مختلف پروجیکٹس اور آسان بینک قرضے بھی متعارف کروائے جارہے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید