• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں سوئی گیس کی بد ترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

پشاور(وقایع نگار) صوبائی دارلحکومت پشاور میں سوئی گیس کی بد ترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ہر کے بیشتر شہری اور نواحی علاقوں میں غیر اعلانیہ گیس لوڈشیڈنگ کے باعث امور خانہ داری میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تاہم محکمہ سوئی گیس حکام شہریوں کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے جس پر شہریوں میں شدید تشویش پائی جانے لگیں اہلیان پشاور نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سوئی گیس کی فراہمی ہر صورت ممکن بنانے کیلئے من و عن اقدامات اٹھا کر ریلیف فراہم کیا جائے بصورت دیگر احتجاجی تحریک شروع کرنے پر مجبور ہونگے شہر کے متعدد علاقوں میں صبح،دوپر اور شام کے اوقات میں سوئی گیس کا غائب ہونا معمول بن چکا ہے جس نے شہریوں کی مشکلات میں دگنا اضافہ کر دیا ہے،گیس نہ ہونے کے باعث شہری مہنگے داموں ایل پی جی گیس خریدنے پر مجبور ہے اور صبح کے اوقات میں بچے بغیر ناشتہ کے سکول جانے لگیں جس سے شہریوں کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سوئی گیس لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کر کے ریلیف فراہم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے
پشاور سے مزید