کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نےکراچی میں جان لیوا ٹریفک حادثات پر گہری تشویش کا اظہار کیا کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر متعدد ٹریفک حادثات ہو رہے ہیں، ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹریفک پولیس حادثات کی روک تھام کا سدباب کرنے کے بجائے مبینہ رشوت ستانی میں مصروف ہے، کراچی میں جگہ جگہ سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، جس سے حادثات میں مزید اِضافہ ہو رہا ہے، مگر کوئی پرسان حال نہیں۔