• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا گوادر ایئرپورٹ سے متصل اراضی و سہولیات نجی سیکٹر کو دینے کا فیصلہ

کراچی (اسد ابن حسن) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اگلے برس مکمل آپریشنل گوادر ایئرپورٹ سے متصل اراضی پر مختلف سہولیات نجی بزنس سیکٹر کو تفویض کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے ادارے کو ماہانہ کروڑوں روپے کی آمدنی متوقع ہے۔ پی سی سی اے کے ڈائریکٹر کمرشل کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق گوادر ایئرپورٹ آپریشنل ہونے کی شروعات میں سالانہ چار لاکھ مسافروں کو ڈیل کرے گا جس میں بتدریج اضافہ ہوتا جائے گا اور دو تین برس کے اندر مذکورہ ایئرپورٹ کی اہمیت کی وجہ سے 10 لاکھ مسافر سالانہ اس ایئرپورٹ کو استعمال کریں گے۔ جن سہولیات کو آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے ان میں کولڈ اسٹوریج، ایکسپو سینٹر، بینکنگ فیسیلٹیز، مینٹیننس فیسیلٹی شاپنگ سینٹر/ملٹی پرپز شاپنگ آرکیڈ، فیول اسٹیشن، گولف کورس/ری کرییشنل ایریا اور فلائٹ کیٹرنگ شامل ہیں۔ پیشکشیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 17 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید