• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (محمد صالح ظافر ،خصوصی تجزیہ نگار)حکومت کا قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کرنے کا فیصلہ، تحریک انصاف کی اجلاس کے لئےتحریک ابھی موصول نہیں ہوئی.

وفاقی دارالحکومت پر یلغار کے حوالے سے بحث ہوگی قرار داد مذمت پیش ہوگی،سخت قانون سازی کے ذریعے وفاقی دارالحکومت کو آئندہ چڑھا ئی سےمحفوظ بنایا جائے گا،ملک کی آن کی خاطر اور دہشت گردوں سے لڑ کر جان نثار کرنے والوں کو خراج پیش کیا جائے گا.

اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ میں توسیع اور بعض قلمدان تبدیل ہونے کا امکان ہے، قومی اسمبلی کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کرنے کافیصلہ کرلیا گیا ہے توقع ہے کہ اجلاس گیارہ دسمبر (بدھ) کو ہوگا اسی روز پارلیمانی ایوان بالا سینیٹ کا اجلاس بھی بلایا جائےگا۔ 

حد درجہ قابل اعتماد پارلیمانی ذرائع نے جنگ /دی نیوز کو پیر کی شام بتایا ہےکہ حکومت نے دونوں ایوانوں کے الگ الگ اجلاس گزشتہ ماہ اسی تاریخ کو منعقد کرنے کا اردہ کرلیا تھا یہ اجلاس دو ہفتے جاری رہیں گے۔

اہم خبریں سے مزید