• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برٹش قونصلیٹ کراچی میں فیشن کے جلوے، رنگ و نور کی برسات

کراچی (اختر علی اختر) برٹش قونصلیٹ کراچی میں فیشن کے جلوے، ہر طرف رنگ و نور کی برسات ،ڈراموں کی سپر اسٹار اقراء عزیز کی ریمپ پر کیٹ واک توجہ کا مرکز بن گئی، شوبزنس کے ستاروں کی شرکت، ڈراموں کی صف اول کی فنکارہ در فشاں سلیم، بلال اشرف، زیبا بختیار، فرشتے اسلم، نبیلا، فریحہ الطاف،دیپک پروانی، جیو کے معروف اینکر عبداللہ سلطان سمیت اہم شخصیات کی شرکت نے چار چاند لگا دیئے۔برطانیہ کی ڈپٹی ہائی کمیشن سارہ مونی (Sarah mooney) نے پاکستانی ماڈلز، فیشن اور فنکاروں کی بھر پور پذیرائی کرتے ہوئے کہا کہ آج مجھے اس فیشن شو میں شرکت کرکے دلی خوشی ہوئی ہے۔کراچی کے لوگ بہت محبت والے ہیں۔اس موقع پر عالمی شہرت یافتہ ماڈلز نے مختلف ہیئر اسٹائل کے ساتھ ریمپ پر واک کی۔فلم سپر اسٹار کے ہیرو بلال اشرف اور جیو کے سپر ہٹ ڈرامے سے شہرت حاصل کرنے والی خُوبصورت اداکارہ اقراء عزیز نے کیٹ واک میں حصہ لے کر بھرپور توجہ حاصل کی۔
اہم خبریں سے مزید