• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

79 فیصد پاکستانی اسموگ سے پریشان، شدید متاثر ہونے کا کہا

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستانی عوام کی اکثریت نے اسموگ سے متاثر ہونے کا بتایا ہے جس میں صوبہ پنجاب کے عوام اسموگ سے سب سے زیادہ پریشان ہیں ۔ اس بات کا پتہ اپسوس پاکستان کے سروے سے چلاجس میں ایک ہزار افراد نے ملک بھر سے حصہ لیا،،سرو ے 18نومبرسے22نومبر 2024 کے درمیان کیا گیا ۔ اس سوال پر کہ کیا کیا آپ نےپچھلےماہ اسموگ کا سامنا کیا؟سروے میں شامل 79فیصد افراد نے اثبات میں جواب دیا جبکہ 21فیصد نے کہا کہ انہیں اسموگ کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ سروے کے تفصیلی جائزے سے پتہ چلا کہ صوبوں میں اسموگ سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر نظر آیا اور 94فیصد نےاسموگ کا سامنا کیا۔ خیبرپختونخوا سے 72فیصد، سندھ سے 57فیصد جبکہ بلوچستان سے 47فیصد نے اسموگ سے متاثر ہونے کا کہا۔شہروں میں دیکھا جائے تو سروے میں لاہور سےشامل 100فیصد افراد نے اسموگ سے متاثر ہونے کا کہا ۔ ملتان سے 93فیصد، راولپنڈی /اسلام آباد سے88فیصد جبکہ خیبرپختونخوا کے شہرپشاور سے 86فیصد افراد نےاسموگ کا سامنا کرنے کا کہا۔
اہم خبریں سے مزید