• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI والے ہمیں احتجاج کیلئے لائے اور خود بھاگ گئے، شرپسندوں کا انکشاف

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد ) 26، 27 نومبر کی رات اور اگلے چوبیس گھنٹوں میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کیخلاف احتجاج کیلئے آنیوالے شرپسندوں کے ہوش ربا انکشافات سامنے آگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے حالیہ احتجاج میں شریک شرپسند جل جبیب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں نے ہمیں پیسے دے کر ڈی چوک میں توڑ پھوڑ کرنے کیلئے چھوڑا۔شرپسند عابد نواز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے ہمیں یہاں لے کر آئے اور پھر ہمیں چھوڑ کر خود بھاگ گئے۔ایک اور شرپسند صدیق نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کے احتجاج میں شامل ہونے اسلام آباد آیا تھا اور یہاں ہمیں پولیس نے گرفتار کیا لیکن پی ٹی آئی کا کوئی بندہ ہمیں چھڑانے نہیں آیا۔
اہم خبریں سے مزید