• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں ٹریفک حادثات، دو کمسن بچوں سمیت چار افراد جاں بحق

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں دوکم سن بچوں سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے ۔ تھانہ سول لائنزکو محمد عمر نے بتایا کہ میرے والد غلام مرتضیٰ اپنے موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ محفوظ شہید پارک نزدالف شاہ قبرستان ایک کار نہایت تیز رفتاری سے آئی جس نے میرے والد کے موٹرسائیکل کو ہٹ کیا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔ گاڑی کے ڈرائیور کا نام علی مصطفیٰ ولد منیب الرحمٰن معلوم ہوا ۔تھانہ ائرپورٹ کو ہیڈ کانسٹیبلمحمد یاسین نے بتایاکہ ڈھوک مائی سرور میں ایک بغیر نمبر پانی والی ٹینکی تیز رفتاری سے آئی جس نے گلی میں کھیلتے ہوئے7 سالہمحمد ولد آدم خان کو کچل دیا جوزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ۔ ڈرائیور فرار ہو گیا۔تھانہ صدرواہ کو ملک شیر محمد نے بتایاکہ میرابھتیجا ابوبکر عمر 18 سال موٹر سائیکل پر تعمیر حیات سوسائٹی یو ٹرن پرپہنچاتو اچانک ایک نامعلوم رکشہ والے کی وجہ سے بریک لگائی اور گر پڑا ۔ روڈ کی دوسری طرف سے سامنے سے ایک کوچ انتہائی تیز رفتاری میں آئی جس کے ڈرائیور عارف خان ولد جہانزیب نے غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے ابوبکر کو گاڑی کے نیچے دیکر کچل ڈالا جو موقع پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔تھانہ گوجر خان کو محمدزبیر نے بتایاکہ کہ چھوٹے بھائی اظہر محمود کے بیٹے علی وارث عمر 6 سال جو گلی میں کھیل رہا تھا کی ایک تیز رفتار ویگن نے اسے ٹائر کے نیچے کچل دیا جو موقع پر ہی فوت ہو گیا۔
اسلام آباد سے مزید