• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئر مین سی ڈی اے کی ٹیلی میڈیسن سروسز اخراجات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں میں اسلام آباد کے بنیادی صحت مراکز (بی ایچ یوز) اور دیہی صحت مراکز (آر ایچ سیز) میں ٹیلی میڈیسن سروسز کے آغاز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ٹیلی میڈیسن سروسز مریضوں کو دور دراز علاقوں سے بہترین ڈاکٹروں سے مشورہ کرنے کی سہولت فراہم کرے گی۔چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ بی ایچ یوز میں ٹیلی میڈیسن سروسز کے آغاز کے لئے اخراجات کا تخمینہ لگایا جائے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ابتدائی طور پر ٹیلی میڈیسن سروسز کو چند بی ایچ یوز میں چھ ماہ کے لئے ایک پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر متعارف کروایا جائے گا۔ دریں اثناءچیئرمین سی ڈی اےکی زیر صدارت جیؤ سپیشل لینڈ سروے اور تجاوزات کے مسائل کے حوالے سے بھی اجلاس ہوا۔ انہوں نے لینڈ کے استعمال اور شہری ترقی کی مسلسل نگرانی کے لئے ڈرونز کے ذریعے بہتر مانیٹرنگ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
اسلام آباد سے مزید