ملتان ( سٹاف رپورٹر)چلڈرن آف آدم اور سوشل ویلفئیرڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام مستحقین میں راشن، گرم کپڑے ، کمبل،رضائیاں اور دیگر اشیائے ضروریات تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد شفیق تھے ، اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غریبوں کی مدد کرکے چلڈرن آف آدم دنیا اور آخرت سنوار رہی ہے ۔