لاہور (اے پی پی) لاہور ہائیکورٹ نے لاہور ماسٹرپلان 2050کو کالعدم قرار دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اگر کوئی نئے پلان پر اعتراض ہوا تو نئی درخواست دائر کرسکتے ہیں۔ جسٹس شاہد کریم نے شہری عبد الرحمن کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چوہدری پرویز الہی نے بطور وزیرِ اعلی پنجاب غیر قانونی طور پر ماسٹر پلان 2050 منظور کیا جس میں ماحولیات سے متعلق چیزوں کو نظر انداز کیا گیا۔