کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائداعظم ٹرافی کے سہ فریقی مرحلے کے دوسرے میچ میں ساجد خان کی10 وکٹوں کی بدولت پشاور نے لاہور وائٹس کو 125 رنز سےزیر کرلیا ۔ 257رنز کے ہدف کے جواب میں بدھ کو میچ کے تیسرے روز لاہور وائٹس 131 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ساجد خان نے 43 رنز دے کر 5وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے اپنے پہلے ہی اوور میں تین وکٹیں حاصل کرڈالی تھیں۔ نیاز خان نے تین اور میرحمزہ نے دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔ لاہور وائٹس کی5وکٹیں صرف 37رنز پر گرچکی تھیں ۔ کپتان سعد نسیم نے 56رنز اسکور کیے ۔ اس سے قبل پشاور دوسری اننگز 141رنزپر آؤٹ ہوگئی ۔ نبی گل نے 12چوکوں کی مدد سے83رنز ناٹ آؤٹ رنز بنائے ۔ محمد سلمان نے 3جبکہ احمد بشیر، نسیم شاہ اور عبید شاہ نےدو دو وکٹ لیے۔