• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ پاکستانی پلیئرز کی تنزلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم،سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی کی تنزلی ہوئی ہے۔ بیٹر رینکنگ میں سعود شکیل نویں اور بابر اعظم 19 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے ۔ محمد رضوان دو درجے تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے۔ ٹی ٹوئنٹی بولنگ میں انگلینڈ کی عادل رشید نمبر ون ہیں ۔ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی پاکستانی بولرشامل نہیں ہے۔ شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ بولر رینکنگ میں 15 ویں سے 16 ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں، نعمان علی ٹاپ ٹین رینکنگ سے باہر ہو گئے ہیں ۔
اسپورٹس سے مزید