اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان انجینئرنگ کونسل نے ادارہ جاتی اصلاحات کیلئے 8رکنی ورکنگ گروپ تشکیل دیدیاہے، انجینئر لیفٹیننٹ جنرل کاشف نذیر ورکنگ گروپ کے چیئرمین ، اختر عباس بھروانا شریک چیئرمین ہونگے ، انجینئر لیفٹیننٹ جنرل کاشف نذیر ورکنگ گروپ کے چیئرمین ، انجینئر اختر عباس بھروانا شریک چیئرمین ہونگے، ذرائع کے مطابق ورکنگ گروپ پی ای سی انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے ای ووٹنگ کی فیزبیلٹی تیار کرے گا،پاکستان انجینئرنگ کونسل میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کیلئے کام کرے گا،پی ای سی رولز آف بزنس میں خامیوں کی نشاندہی ، انجینئر نگ کونسل کے موجودہ ڈھانچے اور گورننگ ماڈل کا جائزہ بھی لے گا،ورکنگ گروپ پی ای سی کے بنیادی ڈھانچے میں تبدیلیاں تجویز کرے گا۔