• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے سعودی عرب سے واپسی کے فوری بعد FBR کا اجلاس بلا لیا

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب سےواپسی کےفوری بعد ایف بی آر کے امور پر بریفنگ لی۔ ڈیجیٹائزیشن معاشی اصلاحات میں اہم سنگ میل ، اہم کام 31 دسمبر 2024 تک مکمل کرنے کی ہدایت ] وزیراعظم سعودی عرب کے27 گھنٹے کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچے تھے۔ حکومتی ذرائع کے مطا بق وزیراعظم نے اجلاس میں محصولات کےنفاذ کی حکمت عملی پرعملدرآمد کیلئےسخت اقدامات کی ہدایت کی۔ انہوں نے ایف بی آرڈیجیٹائز یشن سےمتعلق اہم کام 31 دسمبر 2024 تک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن معاشی اصلاحات میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نےمحصولات میں اضافے کے لیے ڈیٹا پر مبنی حکمت عملی پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اچھی پالیسیوں اور بروقت فیصلوں کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔وزیراعظم شہبازشریف کو دی گئی بر یفنگ میں بتایا گیا کہ ایف بی آرکی ویلیوچین کی ڈیجیٹائزیشن کا کام مارچ 2025 تک مکمل ہو جائے گا۔شوگر انڈسٹری کی ویڈیو اینالیٹیکس کی تنصیب کا کام مکمل ہوچکا ہے۔
اہم خبریں سے مزید