• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت سے نالاں اور شاکی مولانا فضل الرحمٰن اور بلاول بھٹو کی ملاقات

اسلام آباد (فاروق اقدس) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے مابین ہونے والی ملاقات میں دونوں جماعتوں کے قائدین نے وفاقی حکومت کی جانب سے ان کے وعدوں اور یقین دہانیوں پر عملدرآمد نہ ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور اس حکمت عملی پر بھی مشاورت کی جس پر عملدرآمد سے وفاقی حکومت کو مجبور کیا جائے کہ وہ اپنے وعدوں کو پورا کریں۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد پہلی مرتبہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر آئے تھے۔ واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی وفاقی حکومت سے نالاں ہونے کی وجہ مدارس رجسٹریشن بل پر وعدوں کے باوجود ابھی تک صدر مملکت کی جانب سے اس بل کی منظوری کیلئے دستخط نہیں ہوئے جبکہ دونوں ایوانوں نے منظوری دے دی ہے۔
اہم خبریں سے مزید