• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ایئر پورٹ حملہ، دہشتگردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگا لیا گیا

کراچی (ثاقب صغیر) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی ایئر پورٹ کے قریب چینی قافلے پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگا لیا۔

ذرائع کے مطابق خودکش حملے کی تیاری پی آئی بی کالونی تھانے کی حدود پرانی سبزی منڈی میں کی گئی۔

دہشت گردوں نے پرانی سبزی منڈی میں 8 ماہ سے فلیٹ لے رکھا تھا اور عارضی رہائش گاہ میں طالب علم بن کر رہ رہے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سہولت کاروں کی عارضی رہائش گاہ تلاش کر کے اسے سیل کر دیا گیا ہے۔

فلیٹ سے ایئر پورٹ کا نقشہ، ڈی این اے سیمپلز، دھماکا خیز مواد کے ذرات، کپڑے اور بال ملے ہیں، تاہم تمام نمونے ڈی این اے کے لیے محفوظ کر لیے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمہ 2 مرتبہ فلیٹ پر آئی تھی، 12 ہزار روپے میں2 کمروں کا فلیٹ کرائے پر لیا گیا تھا اور مرکزی سہولت کار 8 ماہ سے اس فلیٹ میں رہائش پزیر تھے۔

ذرائع کے مطابق گاڑی میں بارود بلوچستان سے ہی بھر کر لایا گیا تھا، دھماکے کے لیے سرکٹ اور اگنیشن سسٹم کراچی میں موجود تھا۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ فلیٹ سے ایئر پورٹ اور دیگر مقامات کی ریکی کی جاتی رہی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار ملزم اور ملزمہ سے جے آئی ٹی جاری ہے، جس کے دو سیشن اب تک ہو چکے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید