• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسموگ کیخلاف کارکردگی، 57 فیصد پاکستانی صوبائی حکومتوں سے مطمئن

کراچی (نیوز ڈیسک) 57فیصد پاکستانی اسموگ کے خلاف صوبائی حکومتوں کی کارکردگی سے مطمئن ہیں ، اپسوس سروے کے مطا بق پنجاب سے 60فیصد اپنی صوبائی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہر پانچ میں سے 3پاکستانی اسموگ کیخلاف اپنی صوبائی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہے ، اس بات کا پتہ اپسوس پاکستان کے سروے سے چلا ، جس میں ایک ہزار افراد نے ملک بھر سے حصہ لیا،، سرو ے 18 سے22 نومبر 2024 کے درمیان کیا گیا۔اس سوال پر کہ اسموگ سے نمٹنے کےلیے صوبائی حکومتوں نے جوکردار ادا کیا، کیاآپ اس سے مطمئن ہیں ؟ تو جواب میں 57 فیصدنے اپنی صوبائی حکومتوں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا،جبکہ 21فیصد کارکردگی سے غیر مطمئن نظرآئے،22 نے درمیانہ موقف اختیار کیا، نہ کارکردگی کواچھا نہ برُا کہا۔ سروے کے تفصیلی جائزے سے معلوم ہوا کہ اسموگ سے سب سےزیادہ متاثرہ صوبے پنجاب سے سروے میں شامل60فیصد افراد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں صوبائی حکومت کے اسموگ کیخلاف کئے گئے اقدامات سے مطمئن نظر آئے۔

اہم خبریں سے مزید