• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی مفاد کو ہر صورت مقدم رکھا جائے گا، اسحاق ڈار کی امریکہ میں سفارتی خدمات انجام دینے والے سفارتکاروں سے مشاورت

اسلام آباد (فاروق اقدس)ملکی مفاد کو ہر صورت مقدم رکھا جائے گا، اسحاق ڈار کی امریکہ میں سفارتی خدمات انجام دینے والے سفارتکاروں سے مشاورت، دوسری مرتبہ منتخب ہونے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو 20 جنوری کو حلف اٹھانے کے بعد اپنی پالیسیوں پر عملدرآمد کرنے کیلئے فعال ہو جائیں گے ان کی خارجہ پالیسی میں بالخصوص جنوبی ایشیا کے ممالک جن میں پاکستان سرفہرست ہوگا۔ امریکی صدر کے ممکنہ اقدامات کے حوالے سے غوروخوض کرنے کیلئے وزارت خارجہ میں بدھ کو ایک اہم اجلاس ہوا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں ہونے والے اس مشاورتی اجلاس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت پر جنوبی ایشیا کے ممالک کی سیاست پر اثرات کے حوالے سے امریکہ میں سفارتی خدمات انجام دینے والے پاکستان کے سابق سفیروں سے طویل نشست ہوئی۔
اہم خبریں سے مزید