• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایاز صادق کے نظریئے کے تحت سندھ اسمبلی میں بھی ینگ پارلیمنٹرنز فورم قائم

اسلام آباد (طاہر خلیل) سیاسی کشیدگی میں کمی اور جعلی خبروں کی روک تھام کیلئے سندھ اسمبلی میں بھی ینگ پارلیمنٹرنز فورم قائم کر دیا گیا،ا سپیکر سندھ اسمبلی نے قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کے نظریئے کو سراہتے ہوئے سندھ اسمبلی میں وائی پی ایف کے قیام کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے قومی اسمبلی میں ینگ پارلیمنٹیرین فورم کے قیام کے ویژن کو سراہتے ہوئے، صوبائی اسمبلی سندھ کے اسپیکر سید اویس قادر شاہ نے ینگ پارلیمنٹیرین فورم کی سندھ اسمبلی میں برانچ کے قیام کا اعلان کیا۔ صوبائی اسمبلی سندھ کے اسپیکر نے وائی پی ایف کے قیام کا اعلان پر وائی پی ایف کی صدر سیدہ نوشین افتخار ایم این اے کی قیادت میں 17رکنی کثیر الجماعتی وفد سے ہونے والی ملاقات کے موقع پر کیا۔
اہم خبریں سے مزید