• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہرکی مصروف مری روڈ پر حفاظتی جنگلے نہ ہونے سے حادثات میں اضافہ

راولپنڈی (آصف شاہ، خبر نگار خصوصی ) راولپنڈی کی مصروف شاہراہ مری روڈ پر حفاظتی جنگلے نہ ہونے سے آئےروز لوگ حادثات کا شکار ہونے لگے ۔ جس کا جہاں سے دل چاہتا ہے روڈ کراس کرنے کی کوشش کرتا ہے اور اس کے نتیجہ میں حادثات ہوتے ہیں۔ فیض آباد سے چاندنی چوک کے درمیان حادثات کی تعداد زیادہ ہے ۔ شہریوں نے اپیل کی ہے کہ راولپنڈی انتظامیہ معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے مری روڈ پر ماضی کی طرح حفاظتی جنگلے دوبارہ سے لگانے کے اقدامات کرے۔ روڈ پر پیدل کراسنگ پوائنٹ مختص کئے جائیں ،روڈ کراسنگ کے پوائنٹس پر سنگل نصب کئے جائیں۔
اسلام آباد سے مزید