کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے دبئی روانگی سے قبل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیااور پیشرفت کا جائزہ لیا، پی سی بی کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کی بھی حالت بدلنے لگی ہے۔ نئی بلڈنگ کا کام آخری مرحلے میں ہے۔ جدید طرز کی عمارت کے فلورز کی فنشنگ جاری ہے۔ پولز پر نئی ایل ڈی اے لائٹس لگائی جا رہی ہیں۔ ڈائریکٹر انفراسٹرکچر جواد قاضی نے کہا کہ91فیصد کام مکمل ہوگیا ۔