کراچی(اسٹاف رپورٹر) جونیئر ایشیا کپ کی سلور میڈلسٹ پاکستانی ہاکی ٹیم جمعرات کو مسقط سے لاہور پہنچی تو اس کا شان دار استقبال کیا گیا، ائیر پورٹ پر پی ایچ ایف کے صدر طارق بگٹی، سکریٹری رانا مجاہد علی خان، سابق قومی ہاکی کپتان اختر رسول کے علاوہ شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ اس موقع پر کپتان عبد الحنان شاہد نے کہا کہ بھارت کے خلاف فائنل میں آخری لمحات میں دوگول ہونے سے شکست کاسامنا کرنا پڑا،تمام بڑی ٹیموں کو ہرایا ، کھلاڑیوں میں صلاحیت ہیں، اچھی ٹیموں کے ساتھ مقابلے سے ان میں مزید نکھار پیدا ہوگا۔