• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائس چانسلر نشتر یونیورسٹی کے استعفیٰ سے متعلق افواہ میں کوئی صداقت نہیں، یونیورسٹی ترجمان

ملتان(سٹاف رپورٹر) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی لاہور میں ہونے والی میٹنگز میں شرکت کے بعد گزشتہ روز ملتان واپس پہنچ گئی ہیں ، ترجمان نشتر میڈیکل یونیورسٹی نے وضاحت کی ہے کہ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی کے استعفیٰ کے حوالے سے چلنے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے وہ بدستور اپنے عہدے پر موجود ہیں اور یونیورسٹی امور کو بطریق احسن سر انجام دے رہی ہیں ۔
ملتان سے مزید