• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر ملتان کا نشتر ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کا اچانک دورہ، مریضوں سے ملاقات

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے نشتر ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کا اچانک دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا،اس موقع پر انہوں نے مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے ملاقات کی اور فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا،کمشنرنے ڈاکٹروں کے لیے فراہم کردہ کرسیوں کو بہتر معیار کی کرسیوں سے تبدیل کرنے کی ہدایت جاری کی تاکہ طبی عملے کو بہتر ورکنگ ماحول میسر آ سکے۔اس موقع پر ایم ایس نشتر ہسپتال نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایمرجنسی میں لفٹس کی تنصیب کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور منصوبہ اپریل 2026 کے پہلے ہفتے تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔کمشنر نے ایمرجنسی وارڈ کی مجموعی صفائی کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔
ملتان سے مزید