• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر ملتان کی زیر صدارت پنجاب سٹیز پروگرام بوریوالہ کے منصوبوں بارےجائزہ اجلاس

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان عامر کریم خاں کی زیر صدارت پنجاب سٹیز پروگرام (پی سی پی) بوریوالہ کے ترقیاتی منصوبوں بارےجائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بوریوالہ میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مبشر الرحمن نے بتایا کہ پی سی پی کے تحت مجموعی طور پر 23 سکیموں پر کام جاری ہے ،ان میں سے 7 سکیمیں مکمل، 15 سکیموں پر کام جاری جبکہ ایک سکیم منظوری کے مراحل میں ہے۔کمشنر نے ان کی کوالٹی کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام سکیمیں ہر صورت جون تک مکمل کی جائیں، انہوں نے سڑکوں، سیوریج اور بس اسٹینڈ سمیت بڑے منصوبوں کی رفتار مزید تیز کرنے کا حکم دیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مقررہ ٹائم لائنز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور منصوبوں کا باقاعدہ ریویو جاری رکھا جائے گا۔
ملتان سے مزید