ملتان (سٹاف رپورٹر ) جنوبی پنجاب ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر چوہدری طاہرگجر، مرکزی سینئر نائب صدر اعجاز کریم صدیقی، فنانس سیکرٹری احمدشعیب نے ایسوسی ایشن کی سپریم کونسل ممبران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا حکومت پنجاب کی طرف سے نافذ العمل موجودہ ٹیکس پالیسی آن لائن فوڈ ڈیلیوری پلیٹ فارم اور ان کے کمیشن کے حوالہ سے پالیسی اور سخت قواعد و ضوابط پر تاجر برادری میں تحفظات اور تشویش پائی جاتی ہے Foodpanda جیسے پلیٹ فارم کے ذریعے کاروبار کرنے والے ریسٹورنٹس پر کمیشن کی بلند شرح اور اچانک مالی دباؤ نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری معاہدوں میں شفافیت ہونی چاہیے اور کمیشن، پروموشن اخراجات اور ڈیٹا شیئرنگ کے معاملات واضح اور قابلِ فہم ہونے چاہئیں۔ اس کے برعکس نافذ العمل پالیسی اور اقدام ہوٹلز تاجران کے معاشی قتل عام کے مترادف ہے صوبائی ٹیکس معاملات میں وضاحت ضروری ہے کیونکہ Punjab Revenue Authority کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹسز نے ہوٹلز ریسٹورنٹ تاجران اور مالکان میں عدم تحفظ کے احساس اور تشویش میں اضافہ کیا ہے۔ پریس کانفرنس میں عزیز رفیق، چوہدری ثاقب، محمد وسیم ، محمدبلال، خالد عباس ، محمدفرخ، محمداکبر، عبدالحئی، جنید گیلانی ، جواد ملک، محمد علی قریشی، سلیمان، زبیر ودیگر شریک تھے۔