ملتان (سٹاف رپورٹر)زیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے رمضان نگہبان پیکج کے تحت پنجاب سوشل سکیورٹی سے رجسٹرڈ 12 لاکھ سے زائد تحفظ یافتہ محنت کشوں کو ماہ رمضان میں 10 ہزار روپے کی رقم دی جارہی ہے۔ ملتان میں بھی رجسٹرڈ محنت کشوں کو 10ہزار روپے دیئے جارہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ملتان کے ایسے محنت کش جن کو ابھی تک مریم نواز شریف راشن کارڈ نہیں ملا۔ ان کو 10 ہزار روپے کی رقم دینے کے لئے بنک آف پنجاب نے طریقہ کار وضع کیا ہے۔ ایسے محنت کش جن کے پاس مریم نواز شریف راشن کارڈ نہیں ہے۔ ان کے موبائل نمبر پر بنک آف پنجاب کی جانب سے چھ ہندسوں پر مشتمل ایک پن کوڈ بھیج دیا گیاہے۔ محنت کش پن کوڈ اور شناختی کارڈ کے ہمراہ اپنے گھر یا صنعتی یونٹ کے قریب HBL Konnect، UBL Omni، اورAlfa Pay کے ایجنٹ کے پاس جائیں۔ اپنا پن کوڈ، شناختی کارڈ دیکھانے کے بعد اپنا بائیو میٹرک کروائیں اور فوری طور پر 10 ہزار روپے وصول کریں۔ 10 ہزار روپے پر کسی بھی قسم کی کٹوتی نہیں ہے۔