• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبضہ مافیا اور اے ایس آئی کیخلاف پریس کلب کے باہر احتجاج

ملتان ( سٹاف رپورٹر) تھانہ ممتاز آباد کے علاقے کی رہائشی فیملی نے مبینہ قبضہ مافیا اور اے ایس آئی کیخلاف پریس کلب کے باہر احتجاج کیا قبضہ واگزارکرانے کا مطالبہ کردیا ۔تفصیل کے مطابق کچی آبادی گلی نمبر 12کے رہائشی محمد یوسف انجم نے اہلخانہ کے ہمراہ پریس کلب کے باہر احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ میرے سوا دومرلہ کے مکان پر قبضہ مافیا محمد اکرم حسین حیدری ،،نبیل اکرم ، نوید رضا ،محسن شاہ ، ارشاد عرف شادا ، سنی ، یوسف عرف پی پی ،طارق نے دیگر نامعلوم کے ہمراہ دھاوا بولا روزہ کی حالت میں گھر میں موجود فیملی کو غلیظ گالیاں دیتے ہوئے زبردستی باہر نکال دیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے واقعہ کی اطلاع 15پولیس کو دی گئی تو اے ایس آئی نفری کے ہمراہ پہنچا اور قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی کرنے کی بجائے مجھے ہی ڈالے میں بٹھاکر تھانہ لے گیا اور مجھے جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں دیتا رہا۔
ملتان سے مزید