ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب حکومت نے صوبے کے سرکاری سکولوں میں ماحولیاتی حالات پر ریسرچ کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے اس اسٹڈی کے لیے سکولوں سے پانی اور فضائی نمونے حاصل کیے جائیں گے تاکہ ماحولیاتی معیار کی جامع تصویر سامنے آئےہر ضلع سے منتخب سرکاری سکولوں کو اسٹڈی میں شامل کیا جائے گا جبکہ لاہور سے 50 سکولوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ نمونے حاصل کرنے کی ذمہ داری محکمہ ماحولیات کو سونپی گئی ہےپنجاب بھر میں یہ اسٹڈی ایک ماہ کے اندر مکمل کی جائے گی اور آئندہ ہفتے سے سکولوں کے ماحولیاتی نمونے حاصل کرنے کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔