ملتان(سٹاف رپورٹر ) ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے رہنماحافظ محمد اسلم،محمد ایوب مغل، سلطا ن محمود ملک، بشارت عباس قریشی علامہ خالد محمود فاروقی سلیم عباس صدیقی‘ حا فظ اللہ دتہ کا شف بو سن، مجا ہد عباس گر دیزی،مو لا نہ عبدالحنا ن‘راؤ محمد عارف رضوی، اشفاق سعیدی نے ملتان پر یس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام مسالک کی طرف سے امریکہ اور اسرائیل کی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران پر حملوں کی شدید ترین مذمت کرتے ہیں، امریکہ اور اسرائیل نے مل کر دنیا کو تباہی کے کنارے کھڑا کر دیا ہے، سید آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت امت مسلمہ کا نقصان ہے‘ 86سال کے بزرگ نے جس ہمت اور جواں مردی سے امریکہ اور اسرائیل کو جواب دیا اور اس کے آگے ڈٹ کے کھڑے رہے۔ یہ ان کا تاریخی کارنامہ ہے۔ تاریخ میں ان کی جرات و بہادری کو سنہرے حروف سے لکھا جاتا رہے گا۔ ان کی شہادت نے مسلمان نوجوانوں کو ہمت جرات بہادری اور جہاد کا درس دیا ہے پاکستانی قوم امریکہ اور اسرائیل کی ظلم و بربریت کے خلاف ایران کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاکستان میں امریکہ اور اسرائیل کی بربریت کے خلاف مظاہرہ کرنیوالوں پر فائرنگ کرنا افسوسناک عمل ہے جسکی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اگر پاکستان میں مظاہرین کو بزور قوت روکا گیا تو حکمرانوں کو بنگلہ دیش کی مثال سامنے رکھنی چاہیے ایسا نہ ہو کہ پاکستا نی عوام کا سمندر سڑکوں پر نکل کر حکمرانوں کا محاسبہ کرے۔ اس موقع پر ملی یکجہتی کونسل کے رہنماؤں نے جمعہ 6 مارچ کو پرامن بھرپور احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر ہم پاکستانی افواج کے ساتھ ساتھ ہیں پاکستان کی فوج فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستانی سرحدوں کا دفاع کر رہی ہے اس پر فوج کے جوانوں کو تحسین پیش کرتے ہیں ۔ ملی یک جہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے ڈاکٹر ابوالخیر زبیر اور لیاقت بلوچ کی قیادت میں تمام مسالک فوج کیساتھ پاکستان کی حفاظت کیلئے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔