ملتان (سٹاف رپورٹر)رمضان المبارک میں خوراک کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ملتان، خانیوال اور لودھراں میں ناشتہ پوائنٹس، بیکریوں، میٹ شاپ، بیوریجز یونٹس اور کریانہ سٹورز سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن، حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے، 10 کلو بدبودار گوشت، 10 کلو ناقص خوراک تلف کردی گئی، ڈبل پھاٹک، قاسم بیلا، لکڑ منڈی، شیر شاہ اور وہاڑی روڈ پر واقع 6 فوڈ پوائنٹس کو خوراک کی تیاری میں ناقص اجزاء کا استعمال کرنے، فریزر میں باسی سبزیوں کی سٹوریج، حشرات کی بھرمار ہونے پر مجموعی طور پر 1 لاکھ 5 ہزار روپے کے جرمانے،اسی طرح رشید آباد اور رضا آباد میں 2 بیکریوں کو آئل کی تبدیلی کا کوئی ریکارڈ موجود نہ ہونے، تیار خوراک کو زمین پر سٹور کرنے پر 35 ہزار روپے کے جرمانے،اڈہ پرمٹ لودھراں میں کریانہ سٹور کو پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرنے پر 10 ہزار جبکہ 2 بیکریوں کو خوراک کو ڈھانپ کر نہ رکھنے، دی گئیں ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے پر 27 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیےگئے۔