ملتان (سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر ملتان عثمان اکرم گوندلنے ملتان ریجن کے پولیس شہداء کی فیملیز میں گھر کی تعمیر کیلئے مجموعی طور پر بیس لاکھ روپے کے چیکس تقسیم کیے۔ ہر شہید کی فیملی کو پانچ، پانچ لاکھ روپے کا چیک دیا گیا۔اس موقع پر آر پی او نے کہا کہ شہداء کی فیملیز ہماری فورس کا قابلِ فخر حصہ ہیں اور ان کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہےجن شہداء کی فیملیز کو چیکس تقسیم کیے گئے ان میں شہید کانسٹیبل محمد سلیم (ڈسٹرکٹ ملتان)، شہید ہیڈ کانسٹیبل اللہ رکھا (ڈسٹرکٹ وہاڑی)، شہید سب انسپکٹر سید سجاد حسین اور شہید کانسٹیبل محمد فاروق شامل ہیں۔اس موقع پر پولیس افسران کی جانب سے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔