• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وثیقہ نویس میگا سکینڈل کے مرکزی ملزمان گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر) اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن ظہیر احمد نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے وثیقہ نویس میگا اسکینڈل کے مرکزی ملزمان ملک محمد واجد اور ملک محمد ماجد کو 2مارچ 2026کو FIR نمبر 1917/25 میں گرفتار کر لیا۔ ملزمان کیخلاف مزید تفتیش جاری ہے۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق حکومت پنجاب کی زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں وثیقہ نویس کیس میں ملوث تمام وثیقہ نویسوں اور ریونیو آفیسران کیخلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی اور جہاں بھی ان کی نشاندہی ہوگی انہیں فوری گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ملتان سے مزید