• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی کے طلبا کی فیسیں سندھ یونیورسٹی کے مساوی کی جائیں، منعم ظفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر )امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے جامعہ کراچی سلور جوبلی گیٹ پر مختلف طلبہ تنظیموں پر مشتمل طلبہ الائنز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جامعہ کراچی کے طلبہ و طالبات کی فیسیں کم کر کے سندھ یونیورسٹی کے مساوی کی جائیں، سندھ حکومت جامعہ کراچی اور دیگر جامعات کے درمیان اپنا دہرا معیار ختم کرے، جامعہ کراچی کی گرانٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے، پوائنٹس کی تعداد بڑھائی جائے، یونیورسٹی روڈ پر جامعہ کراچی کلاسز کے اوقات میں ٹینکروں کا داخلہ بند کیا جائے تاکہ ہزاروں طلبہ و طالبات کو یونیورسٹی آنے اور جانے کے دوران جس ذہنی و جسمانی اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس سے نجات مل سکے، سندھ حکومت جامعات میں عارضی بنیادوں پر تقرری کر کے کرپشن، دھونس، دھاندلی اور سفارش کے کلچر کو پروان چڑھانا چاہتی ہے، حکومت کے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہیں، اس حکومتی فیصلے کے خلاف اور جامعات کی خود مختاری پر حملے میں اساتذہ کرام کے ساتھ ہیں،حکومت کی نا اہلی،ریڈ لائین منصوبہ یونیورسٹی روڈ گزرنے والوں اور اس سے متصل آبادیوں کے لیے عذاب بن گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید