کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی جامعہ اردو دفتر مشیر امور طلباء اورجامعہ اردو اسپورٹس سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک انٹر ڈیپارٹمنٹ کرکٹ ٹورنامنٹ جامعہ اردو کے ہوم گراونڈ میں منعقد ہوا۔ اس ٹورنا منٹ میں جامعہ کے شعبہ جات کے علاوہ دیگر یونیورسٹیوں کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا ،جس میں علی گڑھ یونیورسٹی اور کیسبٹ یونیورسٹی کی ٹیمیں بھی شامل تھیں۔ فائنل میں ایجو کیشن اور کمپویٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے فائنل میں فتح حاصل کر کے وکٹری ٹرافی کا اعزاز حاصل کیا۔ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نےفائنل میچ کے موقع پر طلباء سے خطاب کرتے ہوئے اسٹو ڈنٹ ایڈوائز رڈاکٹر سعدیہ خلیل اور ٹورنامنٹ کے آرگنا ئزر صدر شیخ حذیفہ مختار اور سیکریٹری زوہیب مسعود خان کی کاوشوں سے بڑے ٹورنا منٹ کرانے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور یقین دلایا کہ جامعہ اردو میں مزید ایسی صحت مندانہ کھیلوں کے ایونٹ منعقد کیئے جائیں گے۔ جس سے طلباء میں تعلیم کے ساتھ ساتھ جسمانی اور ذہنی نشو و نما ہوگی۔