• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خطہ پوٹھوہار ، خیبر پختونخوا، مری گلیات میں اتوار کو بارش، پہاڑوں پر برفباری کا امکان

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )ملک کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں آ گئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز لہہ کا درجہ حرارت منفی 10ڈگری سنٹی گریڈ تک گر گیا۔ آئندہ دو روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا تاہم اتوار کے روز خطہ پوٹھوہار ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، مری، گلیات اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
اسلام آباد سے مزید