اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) انسٹی ٹیوٹ آف اربن ازم کے ڈاکٹر اعجاز احمد نے کہا ہے کہ دنیا میں سالانہ پچاس لاکھ لوگ کوڑے سے پیدا ہونیوالی بیماریوں سے مر جاتے ہیں۔ کچرے کو مناسب انداز میں ٹھکانے نہ لگانے سے بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان دنیا میں کھانے کی اشیاء کچرے کی نذر کرنیوالے ممالک میں ساتویں نمبر پر ہے۔ سی ڈی اے روزانہ ساٹھ سے ستر فیصد کچرا اکٹھا کرتا ہے۔ نیشنل پریس کلب میں فیصل خان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ دنیا میں سالڈ ویسٹ دو بلین ٹن جبکہ پاکستان میں پچاس ملین ٹن سالانہ ہے۔