• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی139 ضمنی انتخاب، عوام نے جلاؤ گھیراؤ کا بیانیہ مسترد کردیا، شہباز شریف

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شیخوپورہ میں پنجاب اسمبلی کی نشست پر ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کی واضح برتری پر رانا طاہر اقبال کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ پی پی-139 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کی واضح برتری عوام کے پارٹی کی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہے،پی پی 139 کے ضمنی انتخاب میں عوام نے جلاؤ گھیراؤ کے بیا نیہ کو مسترد کر دیا اور انتشار کے بجائے ترقی و خوشحالی کے حق میں اپنا فیصلہ سنایا،انہوں نے کہا ہے کہ عوام سے اپنے کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔اللہ کے فضل و کرم سے اور اپنے قائد نواز شریف کی قیادت میں عوامی خدمت کے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے ہیں، نواز شریف کی قائدانہ سوچ اور پارٹی ورکرز کی محنت کی بدولت فتح نصیب ہوئی۔

اہم خبریں سے مزید