• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برآمدات بڑھانے کیلئے خصوصی اقتصادی زونز کو فعال کیا جائے، شہباز شریف

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ ملکی برآمدات بڑھانے کیلئے پاکستان میں موجود خصوصی اقتصادی زونز کو فعال کیا جائے اور ان میں ہوٹل، ہسپتال، بزنس سکول اور دیگر سروسز فراہم کی جائیں،وزارت تجارت کی کارکردگی کے حوالے سے بلائے گئے جائزہ اجلاس سے خطاب ہو ئے پاکستانی برآمدات بڑھانے کیلئے نیشنل ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ بورڈ کا اجلاس اگلے ہفتے بلانے ، بلوچستان کے سرحدی اضلاع کے لیے روزگار کے پائیدار مواقع پیدا کرنے کے لیے فوری اقدامات ،ملائیشیا کو چاول کی برآمدات مزید بڑھانے کیلئے اقدامات ، گندم، کپاس، کماد، چاول، خوردنی تیل اور دیگر بڑی فصلوں کی پیداوار بڑھانے کیلئے کابینہ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔
اہم خبریں سے مزید