• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول سے اسحاق ڈار، گورنر کے پی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ملاقاتیں

اسلام آباد(راحت منیر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وفاقی دارالحکومت میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار،گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بلتی نےملاقاتیں کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور اسحاق ڈار کے درمیان پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان پاور شیئرنگ فارمولا پرتبادلہ خیال کیا گیا،معاملات کے حل کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی اور حکومت کی قائم کی گئی کمیٹیوں کے درمیان رابطوں پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی بھی موجود تھے۔،ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور اسحاق ڈار کے درمیان ملاقات میں پاور شیئرنگ فارمولا کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے تحفظات کو دور کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کو پاور شیئرنگ فارمولا پر عملدرآمد میں سست روی پر تشویش ہےجس کا اظہار پارٹی رہنمابرملا کررہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید