لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے چین سٹور ایسوسی ایشن پاکستان کے وفد نے ملاقات کی، لاہور میں چین سٹورز کے اشتراک سے پہلا شاپنگ فیسٹیول منعقد کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ کوچین سٹور ایسوسی ایشن پاکستان کے وفد نے تجاویز اور سفارشات سے آگاہ کیا،پنجاب میں سٹورز کے اوقات کار کے لئے سالانہ کیلنڈر بنانے کی تجویزپیش کی گئی۔
وزیراعلیٰ نے کہا لاہور میں ہارس اینڈ کیٹل شو کو نئے انداز سے دوبارہ شروع کرنے جا رہے ہیں۔ کاروباری برادری کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں، قابل عمل تجاویز پر ضرور عمل کیا جائے گا، دل سے پاکستانی ہوں۔