کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کے نمبر ون اور سب سے مقبول نیوز چینل ”جیونیوز“نے سوشل میڈیا کے میدان میں ایک اور شاندار قدم رکھ دیا ہے۔ پاکستان کے پسندیدہ چینل نے ”جیو پوڈ کاسٹ“ کے عنوان سے ایک نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔ ”جیو پوڈ کاسٹ“ کے پہلے مہمان عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر کرکٹر شاہد آفریدی مہمان ہوں گے۔ پوڈ کاسٹ میں لئے گئے خصوصی انٹرویو میں شاہد آفریدی کے اہم انکشافات بھی ہوں گے اور اُن کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر بھی گفتگو کی جائے گی۔ شاہد آفریدی کی گفتگو ناظرین شام 4 بجے ”جیو“ کے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دیکھ سکیں گے۔ میزبان مبشر ہاشمی ہیں۔