کراچی (جنگ نیوز)سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے نئے ڈرامہ سیریل ”محشر“ کا آغاز جمعہ سے ”جیو ٹی وی“ پر ہوگا۔ کہانی کو عامرہ شاہد نے اپنے قلم سے تراشہ ہے اور دلکشی کے ساتھ کرداروں کو ہدایات کی مالا میں سید رامش رضوی نے پرودیا ہے۔ اسٹار کاسٹ میں عثمان پیرزادہ، شاہین خان، محمود اختر، حمیرہ بانو، راحمہ زمان، رضوان جعفری، مرزا زین بیگ اور سدرہ نیازی شامل ہیں۔ سیریل کے اہم کردار اعمران عباس اور نیلم منیر ہیں۔ قمر ناشاد کا لکھا گیا گیت نوید ناشاد کی خوبصورت کمپوزیشن اور آواز کی بدولت سیریل کے او ایس ٹی کی صورت عبدالرحمان اور آئمہ عبدالغفار کے بیچ جڑنے والے انوکھے بندھن میں جذبات کو دے رہا ہے زباں۔ نئے ڈرامہ سیریل کے پروڈیوسر عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی دو دِلوں کے عشق کی بلندیوں کو کریں گے سرفراز یا پھر محبت کی تشنگی محشر تک جائے گی ساتھ؟۔ یہ سارا احوال ناظرین نئے سیریل میں ملاحظہ کریں گے۔ ڈرامہ سیریل ”محشر“ 6 دسمبر سے ہر جمعہ اور ہفتہ شب 8 بجے ”جیو ٹی وی“ سے نشر کیا جائے گا۔