ایڈیلیڈ (جنگ نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم پنک بال ٹیسٹ کے پہلے روز مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ کا سامنا نہ کرسکی۔ اننگز کی پہلی گیند سے پسپائی شروع ہوئی۔ جو 180 رنز پر ڈھیر ہونے پر ختم ہوئی۔ جمعہ کو بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ اسٹارک نے پہلی ہی گیند پر یشیسوی جیسوال کو آؤٹ کیا ۔ مچل اسٹارک نے کیریئر بیسٹ بولنگ کرتے ہوئے 48 رنز کے عوض 6 شکار کیے۔ پیٹ کمنز اور اسکاٹ بولینڈ نے 2،2 وکٹ اپنے نام کیے۔ نتیش کمار ریڈی 42 ، کےایل راہول 37رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جواب میں کینگروز نے کھیل ختم ہونے تک ایک وکٹ پر 86 رنز بنالیے ہیں ۔