• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ اردو کرکٹ ٹورنامنٹ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے جیت لیا

کراچی ( جنگ نیوز) وفاقی جامعہ اردو میں انٹر ڈیپارٹمنٹ کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد ہوا۔ اس ٹورنامنٹ میں علی گڑھ یونیورسٹی اور کیسبٹ کی ٹیمیں بھی شامل تھیں۔ فائنل میں ایجو کیشن ڈپارٹمنٹ نے شعبہ کمپویٹر سائنس کو ہرا کر ٹرافی جیت لی ۔ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسٹو ڈنٹ ایڈوائز ر ڈاکٹر سعدیہ خلیل، شیخ حذیفہ مختار اور سیکریٹری زوہیب مسعود خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ اردو میں مزید ایسی صحت مندانہ ایونٹ منعقد کیے جائیں گے۔ اس ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی سید طاہر رحیم سی ای او السیدر ریئل اسٹیٹ بلڈر ، شاہد بشیر فاونڈر ، میرٹھ کرکٹ اکیڈمی، الیاس خان کوچ ، پروفیسرڈاکٹر محمد زاہد، ڈاکٹرکمال حیدر ودیگر نے شرکت کی۔

اسپورٹس سے مزید