کراچی (این این آئی) محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی بڑھنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ رات کے اوقات میں درجہ حرارت مزید کم ہونے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں سردی نے ڈیرے ڈال دیئے ہیں، بالائی علاقوں اور بلوچستان میں موسم شدید سرد ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران سردی بڑھنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے رات کے اوقات میں درجہ حرارت مزید کم ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔