• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال جرائم کی شرح میں 40فیصد کمی ہوئی، ملتان پولیس کا دعویٰ

ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان پولیس نے کہا ہے کہ گزشتہ سال پہلے 11 ماہ کی نسبت رواں سال کے دوران جرائم کی شرح میں 40 فیصد کمی واقع ہوئی 11ماہ کے دوران 294 گینگ کے 809 ارکان گرفتار کر کے 44 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرلیا گزشتہ 11ماہ کے دوران ملتان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قتل کے 105 ملزمان، اقدام قتل کے 266، رابری معہ قتل کے 16، اندھے قتل کے 26، ڈکیتی کے 140، رابری کے 1777، زنا کے 65، نابالغ بچیوں کے ساتھ زیادتی کے 99، گینگ ریپ کے 37، اغواء کے 405،نقب زنی کے 61 ، وہیکل چوری کے 5586اور مویشی چوری 133ملزمان کو گرفتار کیا۔ملتان پولیس نے 40پولیس مقابلوں کے دوران 48 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جبکہ 13 ڈاکو اس دوران ہلاک ہوئے۔ غیرقانونی اسلحہ کے 1321 مقدمات درج کر کے 1321ملزمان گرفتار کر کے 27 کلاشکوف، 42 رائفل، 65 بندوق، 25 ریوالور، 1147 پسٹل اور 3755 گولیاں بھی برآمد کی گئیں منشیات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 3243 مقدمات درج کرکے3596ملزمان کوگرفتار کر کےساڑھے 24 کلو گرام سے زائد آئس، ساڑھے 38کلو گرام سے زائد ہیروئن، 1117 کلو گرام چرس، 08 کلو گرام سےزائدافیون 139990 بوتل شراب، 47 چالوبھٹی، شراب نوش اور 477 کلو گرام سے زائدبھنگ برآمد کی گئی۔ملتان پولیس نے قمار بازی میں 383مقدمات درج کرکے 1260 ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ پتنگ بازی کے خلاف ملتان پولیس نے رواں سال میں 491مقدمات درج کرکے 499 ملزمان کو گرفتار کیا اور70ہزار سے زائد پتنگیں، 12000 ڈوریں برآمد کر لیں جبکہ 8 فیکٹریاں بھی سیل کی گئیں۔گزشتہ 11 ماہ کے دوران ملتان پولیس نے کل 3309 مجرمان اشتہاری گرفتار کیے جبکہ 614 عدالتی مفروران گرفتار کیے جبکہ رہائی یافتہ عادی مجرمان کو بھی گرفتار کر کے قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔
ملتان سے مزید