• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بھارت کی کرکٹ ٹیم شدید مشکلات سے دوچار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بھارتی کرکٹ ٹیم شدید مشکلات سے دوچار ہے۔ ہفتے کو ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن بھارت نے دوسر ی اننگز میں پانچ وکٹ پر128رنز بنائے تھے۔مہمان ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف اننگز کی شکست سے بچنے کے لئے مزید29رنز درکار ہیں۔ پنت 28 اور ریڈی 15رنز بناکر کریز پر موجود ہیں آسٹریلیا کی جانب سےاسکاٹ بولینڈ اور کپتان پیٹ کمنز نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔ جسوال24،شمبن گل28، ویرات کوہلی 11،کے ایل راہول7اور کپتان روہت شرما 6رنزبناکرآؤٹ ہوئے۔قبل ازیں بھارت کے پہلی اننگز کے اسکور180رنز کے جواب میں آسٹریلیا نے337رنز بنائے۔ٹریو س ہیڈ نے140رنز بنائے۔جسپرت بھمرا نے61اورمحمد سراج نے98رنز دے کر چار چار وکٹ حاصل کئے۔

اسپورٹس سے مزید